لاہور: ( انٹرویو: میاں ساجد، عکاسی :واحد شہزاد )عوامی امنگوں کی ترجمانی ن لیگ کو ورثے میں ملی، عوام کی خدمت قرب الٰہی کا وہ ذریعہ جس کو نبھانا میرے لیے اعزاز ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کےلئے اپنا کردار ادا کرکے امن کا علمبر دا ر ہونے کا حق ادا کیاجس سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا، پاکستان کو زبوں حالی کا شکار کرنے والوں کو اب جواب دینا ہوگا،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پبلک افیئر وزیر اعظم صبغت سلطان نے روزنامہ مشرق کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔
صبغت سلطان نے کہا ن لیگ کا ہر دور عوام کی ترجمانی ، ملکی ترقی و خوشحالی سے بھرا ہوا ہے،ن لیگ کے دور حکومت میں عوامی مسائل دہلیز پر حل ہوئے ،یونین کونسل کی سطح پر صوبائی دارالحکومت کا کوئی بھی ورکرز کوئی بھی معز ز رکن جس کا ن لیگ سے تعلق ہے پارٹی کا اثاثہ ہے،کارکنوں کی عزت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔
ڈائریکٹر پبلک افیئر وزیر اعظم نے کہا پاکستان امن پسند ملک، مسلمان بھائیوںکی ہر تکلیف کےلئے درد بھی رکھتا ہے، دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کوظلم کا نشانہ بنایاجائےگا تو پاکستان بھائیوں کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے، پارٹی کا اصل منشور عوامی خدمت ہے جس کےلئے ڈائریکٹر پبلک افیئر آفس کے اوقات کار مقرر کیے گے ہیں، ڈائریکٹر پبلک افیئرآفس میں علاقائی ، یونین کونسل کی سطح پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیحات ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ن لیگ کو مستحکم کرنے کارکنوں سے روزانہ کی بنیاد پر بالمشافہ ملاقاتیں ، دیرینہ ساتھیوں کے گھروں کے دورے کرکے غموں اور خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔
کارکن قیمتی اثاثہ،عوا می امنگوں کی ترجمانی ن لیگ کو ورثے میں ملی، صبغت سلطان


















