ساہیوال(بیورورپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اہم اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق اور ڈویژن بھر کے تمام ریونیو افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کردہ سروسز سنٹر ایپ،سہولت کار نظام کے موثر نفاذ، لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور عوام کو شفاف و تیز تر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی پلرا نے افسران کو ہدایت کی وہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائیں اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بلند کریں، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو نظام میں اصلاحات اولین ترجیح ہے، افسران عوام کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں اور سروس سنٹرز میں شفافیت، میرٹ اور بہترین طرزِ عمل کو اپنائیں، لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں آنے والے سائلین کو بروقت اور آسان سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے، اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل پلرا اکرام الحق اور کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ریونیو نظام میں بہتری اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ریونیو نظام میں اصلاحات ترجیح، افسران عوامی مسائل کا حل یقینی بنائیں،کمشنر ساہیوال


















