دستاویزات گمشدگی رپورٹ کےلئے” پنجاب پولیس پاکستان “ایپ کاافتتاح

لاہور :(وقائع نگار)پنجاب کے شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کا گھر بیٹھے اندراج کر اسکتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا۔

پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے صوبے بھر کے شہری گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے قیمتی دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کراسکیں گے، ضروری دستاویزات گم ہونے پر پولیس سٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، پنجاب پولیس پاکستان ایپ پر اندراج کے بعد گمشدگی رپورٹ بھی گھر پر ہی موصول ہو گی۔

مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے اجراءپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کےلئے آسانی پیدا کرنا عزم ، پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ترجیح ہے، ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔