بلدیہ عظمیٰ کراچی میں گھمسان کا رن ،حکومتی واپوزیشن اراکین گتھم گتھا


کراچی:(بیورورپورٹ) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں گھمسان کارن، جماعت اسلامی ،پیپلزپارٹی کے اراکین گتھم گتھا ہوگئے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ہونےوالے سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کی تقریر کے بعد پی پی کے رکن نجمی عالم کی تقریر پر ایوان میں شدید کشیدگی ہوئی،جماعت اسلامی اراکین نے میئر ڈائس کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کی تو پیپلزپارٹی کے اراکین بھی کھڑے ہوگئے پھر دونوں جماعتوں کے اراکین لڑ پڑے۔

جماعت اسلامی نے اجلاس سے واک آﺅٹ کردیاتاہم میئر نے اجلاس جاری رکھابعد ازاں اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں اراکین ایوان میں واپس آئے توبولنے کا موقع نہ ملنے پر پھر احتجاج شروع ہوگیا