گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 25 اپریل سے عوامی رابطہ تحریک شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے،پٹرولیم مصنوعات ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف بھرپور احتجاج کرینگے، کسانوں کو بھی حقوق کےلئے سڑکوں پر آنا پڑے گا۔
گوجرانوالہ میں عوامی کمیٹیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی جدوجہد کرتی ہے ، جھوٹ ،دھوکہ ،گالی کی سیاست نہیں کرتے،ایران کی جرات کو سلام ،امریکہ میں موجود جمہوریت فراڈ ،پیسے والی کمپنیاں ہی حکومت چلا رہی ہیں،جماعت اسلامی کبھی چور دروازوں سے حکومت میں نہیں آئے گی،جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاپٹرول کی موجودہ قیمت پر 150روپے مختلف ٹیکسز ،غریب ٹیکس دینے کے باوجود رل گئے،عام عوام کو لاک ڈاون کے نام پر تنگ کیا جارہاہے ،حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
25 اپریل سے عوامی رابطہ تحریک شروع کرینگے،حافظ نعیم الرحمن


















