لاہور (وقائع نگار) سرکاری سکولوں میں ایم فل ،پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ٹیسٹ پاس کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں میں تعینات کیا جائےگا، ہائی سکولوں میں تعینات اساتذہ کو مراعات کے ساتھ اضافی الاﺅنس بھی ملے گا۔
پرائمری،مڈل سکولوں میں صرف پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ خدمات سرانجام دیں گے،پرائمری، مڈل سکولوں کی آﺅٹ سورسنگ کے باعث اساتذہ کو ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں بھیجا جائےگا۔
سرکاری سکولوں میں ایم فل ،پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کی تیاری


















