لاہور: (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے قبل مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔
مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، 15 شہروں میں واسا کمپلیکس ڈیزائن کی منظوری دی اور جاری نکاسی آب کے پراجیکٹس پر 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دیا گیا،مون سون سے قبل سیوریج لائن ، بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹس کی یقینی تکمیل کی ہدایت بھی کردی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاواسا سیوریج ،بارشی پانی کے نکاس پراجیکٹ کی تکمیل پر 752 کلو میٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کرائے گا، واسا کمپلیکس میں افسروں کےلئے ہاسٹل بنائے جائیں گے، واسا، ڈیش بورڈ ،موبائل ایپ پر جاری پراجیکٹس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ہوگی،واسا مون سون سے قبل بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کے لئے ڈی سلٹنگ مہم بھی شروع کرے گا۔
مریم نواز نے نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے قبل مکمل کرنے کا ہدف دےدیا


















