لاہور(قمر عباس نقوی )پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کی مجرمانہ غفلت، سٹیٹ انسپکٹر کا ایکسین ہیڈ کواٹرز کا سرکاری رہائش 05/b-l کی بوگس الاٹمنٹ کی تصدیق کے تقریبا ایک ماہ گزرنے کے باوجود قبضہ واگزار کروانے سمیت غیر قانونی اقدام کے خلاف تاحال کارروائی نہ کی جا سکی، محکمہ کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کا ا نکشاف۔پاکستان ریلویز مغلپورہ اور لاہور ڈویژن میں بوگس الاٹمنٹ پر ویجی لنس کی جانب سے وسیع پیمانے پر ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف عملی کارروائی کی گئی، اسکے باوجود لاہور ڈویژن میں بوگس الاٹمنٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کی جانب سے قبضہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور ڈویژن کے شعبہ پراپرٹی لینڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی مجرمانہ غفلت اور اسسٹنٹ انسپکٹر کا بوگس الاٹمنٹ کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے ریلویز ہیڈ کواٹرز کے کلرک کی جانب سے لاہور ڈویژن کے علاقہ گڑھی شاہو شالیمار روڈ پر سرکاری رہائش 05/b-lپر عبدالباسط ایس ٹی ای نے بوگس الاٹمنٹ کی بنیاد پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس پر ڈی ڈی پی ایل کی جانب سے ایکسین ہیڈ کواٹرز سے الاٹمنٹ کے درست اور غلط ہونے کی تصدیق کیلئے لیٹر لکھا گیا جس پر الاٹمنٹ کو مارچ 2026 میں بوگس قرار دے دیتے ہوئے تحریری طور پر لیٹر ڈی ایس لاہور کو آگاہ کر دیا گیا تھا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ اور سٹیٹ آفیسر کی جانب سے تقریباً ایک ماہ گزرنے کے باوجود کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اور نہ ہی سرکاری قبضہ مافیا سے رہائش کا قبضہ واگزار کروایا گیا ہے جو کہ انتظامیہ کا مبینہ طور پر مافیا کو سہولت کاری فراہم کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کلرک منظر مہدی کا کہنا ہے کہ شعبہ پراپرٹی لینڈ بوگس الاٹمنٹ کی تصدیق کے باوجود اسٹیٹ انسپکٹر کارروائی سے گریزاں ہیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کی جانب سے مجرمانہ غفلت دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈی ڈی پی ایل لاہور ڈویژن واصف اکرم اور اسٹیٹ انسپکٹر غلام مصطفی سے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا انہوں نے موقف نہیں دیا۔
ریلوے حکام کی مجرمانہ غفلت، سرکاری رہائش بوگس الاٹمنٹ کی تصدیق کے باوجود واگزار نہ کرائی جاسکی



















