ٹرمپ کا پوپ لیو پر پھر حملہ،اطالوی وزیراعظم کو بھی نشانے پر لے لیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ) ٹرمپ کا پوپ لیو پر پھر حملہ،اطالوی وزیراعظم کو بھی نشانے پر لے لیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا پوپ لیو کو ایران کے ایٹمی خطرے کی کوئی سمجھ نہیں،عالمی جنگی معاملات پر تبصرہ نہ کریں،مذہبی رہنماوں کو بین الاقوامی تنازعات پر رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ معاملات انتہائی حساس و پیچیدہ ہوتے ہیں۔

امریکی صدر نے اٹلی کی وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جارجیا میلونی کے خیالات ناقابل قبول ہیں،میلونی ایران کے ممکنہ ایٹمی خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہیں،ایران کو موقع ملا تو بہت کم وقت میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتا ہے،عالمی رہنماوں کو خطرے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔