سلمان اکرم راجہ نے حکومت کےلئے سہولت کاری کاالزام مسترد کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے حکومت کےلئے سہولت کاری کاالزام مسترد کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا9 اپریل کا جلسہ منسوخ کرنا درست فیصلہ ہے، حکومت کےلئے سہولت کاری کے الزام کومسترد کرتا ہوں،خطے میں دیرپا امن ہونا چاہیے، قدرت نے پاکستان کوموقع فراہم کیا ،صلح جوئی کا کردارفرض ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاعلیمہ خان کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا، 9اپریل کا جلسہ منسوخ کرکے بالکل ٹھیک کیا،بانی سمیت تمام رہنماﺅں کی جانب سے فیصلے کی تائید کی گئی۔