راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ کی آنکھوں کا 2گھنٹے تک طبی معائنہ ،میڈیکل ٹیم نے آنکھوں کےلئے قطرے تجویز کردئیے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل 3 رکنی ٹیم نے بشریٰ کی آنکھوں کا معائنہ کیا،ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے ڈاکٹر عارف اور ہولی فیملی کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے،میڈیکل ٹیم نظر اور آنکھوں کی چیکنگ کےلئے جدید آلات ساتھ لائی ،اڈیالہ جیل ہسپتال کے طبی عملے کی معاونت بھی حاصل رہی۔
سابق خاتون اول بشریٰ کی آنکھوں کا 2گھنٹے تک طبی معائنہ



















