دنیا چند آمر، ظالم رہنماﺅں کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہے:پوپ لیو

ویٹی کن سٹی (مشرق نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا میں امن کے آفاقی پیغام کو اجاگر کردیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے کسی کا نام لئے بغیر کہا جنگ کے سوداگر یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ تباہی چند لمحوں میں ہو جاتی ہے لیکن تعمیر نو میں پوری زندگیاں لگ جاتی ہیں،دنیا چند آمرانہ رہنماوں کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہو رہی ہے، جنگ میں اربوں ڈالرز پھونک دینے والے ظالم ہیں، دنیا میں جنگوں اور تباہی پر بے تحاشا وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ صحت، تعلیم اور بحالی جیسے بنیادی شعبوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،پوپ لیونے مذہب کے غلط استعمال پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کچھ عناصر سیاسی، معاشی اور عسکری مفادات کےلئے مذہب اور خدا کے نام کو استعمال کرتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک رجحان ہے۔