حکومت کاتاریخ ساز اقدام،پاور سیکٹر ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت کاتاریخ ساز اقدام،پاور سیکٹر ملازمین کیلئے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی۔

وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کئے گئے ،معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا و دیرینہ مطالبہ تھا۔

اویس لغاری نے کہا ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک و قوم کی اجتماعی بہتری کیلئے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔

دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی،اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔