لاہور:(وقائع نگار)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ پر عائد جرمانے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،معاملہ مکمل طور پر پی سی بی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا معاملہ مکمل طور پر پی سی بی کا ضابطہ اخلاق اور کارروائی بھی بورڈکے اختیار میں ہے،زیادہ تبصرہ نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے کیونکہ میرے پاس مثبت الفاظ نہیں ،نسیم شاہ پیشہ ور کرکٹر ہیں ،کسی ٹرولر کی طرح کارویہ اختیار نہیں کرناچاہیے
نسیم شاہ پر جرمانے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری



















