نئی دہلی:(مشرق نیوز)انڈیا میڈیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل سفارتکاری کا دعویٰ کردیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق مئی 2025کی جنگ کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے ماہرین، سیاستدانوں اور سابق سفارت کاروں نے کم از کم 4 بیک چینل ملاقاتیں کیں،ٹریک ٹو سفارتکاری کا چوتھا دور رواں سال فروری میں دوحہ میں ہوا تھا۔
اخبار کے مطابق پہلی ٹریک ٹو میٹنگ مئی 2025 کی جنگ کے 2 ماہ بعد ہوئی ،ملاقاتوں میں برطانوی تھنک ٹینک نے معاونت کی ، ابتدائی ملاقاتوں میں ماحول خاصا کشیدہ رہاتاہم بعد کی ملاقاتوں میں لہجہ نسبتاً نرم اور محتاط رہا، مئی 2025 میں 4 روزہ شدید جھڑپوں کے بعد بھارت ،پاکستان کے درمیان باضابطہ روابط تقریباً ختم ہو چکے ۔
انڈین میڈیا نے پاک بھارت بیک چینل سفارتکاری کا دعویٰ کردیا



















