بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی امریکی رعایت ختم

نئی دہلی،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ) امریکہ نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کےلئے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کردی۔

بھارتی جریدے کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔

امریکی وزیرخزانہ نے کہا بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت ختم ہو چکی ،بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔