اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں امریکہ کےساتھ غیر حتمی امن مذاکرات کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی مذاکراتی وفد کو سکیورٹی حصار میں تہران واپس پہنچایا کیونکہ ایرانی حکام کو خدشہ تھا اسرائیل نشانہ بنا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آپریشن میں پاکستانی فضائیہ کے تقریباً 2 درجن جنگی اور ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے شامل تھے ،مستقبل میں بھی اگر ایرانی وفد درخواست کرے گا تو پہلے جیسی سکیورٹی فراہم کی جا سکتی ہے بصورت دیگر پاکستانی فضائیہ اپنی فضائی حدود میں استقبال کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایرانی وفد کو خدشہ تھا حالات سازگار نہیں رہے اور نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے باعث سکیورٹی اقدامات کیے گئے،پاکستانی طیاروں نے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے مکمل تیاری کے ساتھ وفد کو ایران تک پہنچایا،مشن میں پاکستانی فضائیہ کے چینی ساختہ جے10 سی طیارے بھی شامل رہے۔
اسرائیلی حملے کا خدشہ ، پاکستانی طیاروں نے ایرانی وفد کو حصار میں واپس پہنچایا، رائٹرز



















