آبنائے ہرمز کھل گئی،شکریہ ایران،شکریہ پاکستان،شکریہ شہباز،شکریہ عاصم منیر:ٹرمپ

اسلام آباد،تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)پاکستان کی ثالثی کوششوں کو ایک اور کامیابی،امن معاہدے میں بڑی رکاوٹ دور،ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کو تمام کمرشل جہازوں کےلئے کھول دیا ،جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران راستہ مکمل طور پر فعال ،تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی، جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں ،بحری امور کی تنظیم کی جانب سے پہلے سے مقرر کردہ مربوط راستوں پر سفر کرنا ہوگا،اقدام کشیدگی میں کمی اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کےلئے کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا بھی اعلان کردیا،صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیانات جاری کرتے ہوئے کہاشکریہ ایران،آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور کاروبار و مکمل آمد و رفت کےلئے تیار ہے لیکن 100فیصد ڈیل مکمل ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی پوری طاقت ،موثر انداز میں برقرار رہے گی عمل بہت تیزی سے مکمل ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ،معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!۔

ٹرمپ نے اعلان کیا امریکہ B-2 بمبار طیاروں کے ذریعے پیدا ہونے والی تمام (نیوکلیئر ڈسٹ) حاصل کرےگا،معاہدے میں کسی بھی صورت، شکل یا طریقے سے رقم کا لین دین نہیں ہوگا،معاہدہ کسی بھی طور پر لبنان سے مشروط نہیں تاہم امریکہ علیحدہ طور پر لبنان کے ساتھ کام کرے گا اور حزب اللہ کے معاملے کو مناسب انداز میں نمٹائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا بس بہت ہوگیا،اسرائیل کولبنان پر مزید بمباری سے روکدیا،آبنائے ہرمز کا معاملہ ختم ہو چکا مجھے نیٹو کی طرف سے فون آیا اور پوچھا گیا کسی مدد کی ضرورت ہے؟ میں نے کہہ دیا اب دور ہی رہیں جب ضرورت رہی تو کسی کام کے نہیں تھے، محض کاغذی شیر ثابت ہوئے!،ایران نے امریکہ کی مدد سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دیں یا ہٹا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ ،ایران کے درمیان ثالثی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 2لاجواب شخصیات کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا شکریہ پاکستان،شکریہ شہبازشریف،شکریہ سید عاصم منیر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی عظیم بہادری اور مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔