شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رکی، ترک صدر

انطالیہ: (مشرق نیوز) ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے عالمی جسٹس سسٹم ناکام ، بحران کا حل سفارتکاری ہے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا خطے میں امن کےلئے کوششیں جاری رکھیں گے، جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، غزہ میں نسل کشی ظاہرکرتی عالمی نظام کس کو بچانے کےلئے ہے،شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رکی، سیز فائر کو امن کے موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے،ترکیہ عالمی رہنماوں کے سربراہی اجلاس سمیت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےلئے مذاکرات کی میزبانی کو تیار ہے۔

طیب اردوان نے کہا کسی بھی مسئلے کا حل بندوق نہیں سفارتکاری ہے، کچھ بھی ہوجائے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے، موجودہ عالمی بحران حل کرنے کےلئے سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے،دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے، خلیجی ممالک کی کھلے سمندروں تک رسائی محدود نہیں ہونی چاہیے۔