اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)صدر زرداری،وزیراعظم شہبازشریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقدام کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و سکون کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہاپاکستان خطے کے استحکام کو بہت اہمیت دیتا اور یقین رکھتا ہے پائیدار امن صرف مذاکرات، خودمختاری کے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے،جنگ بندی دیرپا امن کی جانب پیشرفت کا موقع ،لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےلئے حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت نے کہا مغربی ایشیا میں دیرپا امن کا انحصار تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر ہے،امریکہ ،ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلئے علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کےساتھ فعال طور پر رابطے میں ہےں،پاکستان کشیدگی میں کمی اور منصفانہ، دیرپا و جامع امن کے فروغ کےلئے ہر مخلصانہ اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا لبنان میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کا جرات مندانہ اقدام اور امن کی جانب مثبت پیشرفت ہے، جنگ بندی خطے میں دیرپا ،پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی،پاکستان لبنان کی خود مختاری ،علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،خطے میں مستقل امن کےلئے تمام سفارتی و سیاسی کوششیں جاری رہیں گی۔
لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےلئے حمایت جاری رکھیں گے،زرداری،شہباز



















