پاکستان عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپس ،آئی ایم ایف کی اگلی قسط جلد ملے گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا،اگلی قسط جلد ملے گی۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے کہا پاکستان نے رواںماہ 1.4ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا،اضافی سعودی مالی معاونت اور ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے بیرونی مالی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی،بہتر ہوتے معاشی اشارئیے اور اصلاحات کی رفتار ملکی ریٹنگ میں بہتری کےلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا پاکستان 4 سال وقفے کے بعد کامیابی سے عالمی سرمایہ منڈیوں میں واپس آیا ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھنے کےلئے مضبوط معاشی بنیادوں اور معاشی نظم و ضبط پر کاربند رہنا ناگزیر ہے، بیرون ملک پاکستانی محض اظہار حمایت تک محدود نہیں بلکہ باقاعدہ مالیاتی ذرائع کے ذریعے ملکی معیشت میں کردار ادا کر رہے ہیں۔