سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کا آغاز،ووڈ میک نے ٹینڈر جیت لیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)توانائی تحفظ کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پیشرفت،سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کا آغاز،ووڈ میک کینزی نے ٹینڈر جیت لیا،ووڈ میک کینزی کا انتخاب مسابقتی ٹینڈر کے ذریعے کیا گیا۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت توانائی تحفظ کو قومی سلامتی سے منسلک سمجھتے ہوئے شعبے میں اصلاحات و اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،ای سی سی نے بڑے عالمی آئل پلیئرز کےلئے عالمی معیار کی بانڈڈ سٹوریج سکیم کی پہلے ہی منظوری دےدی،آبنائے ہرمز کے حالیہ بحران نے سپلائی میں ممکنہ تعطل کےخلاف ملکی بفرز ، توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے کی ضرورت مزید اجاگر کردی ۔

علی پرویز ملک نے کہاسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کی سٹڈی پاکستان کی ضروریات کے مطابق عملی و قابل عمل حل تجویز کرے گی،سٹڈی میں سٹریٹجک سٹوریج کےلئے موجودہ انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، فنانسنگ، قانونی ود ریگولیٹری امور کا جائزہ لیا جائے گا۔