اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
ایس ایس جی سی ایل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے ادارے کی پائیداری مضبوط بنانے اور انتظامی چیلنجز دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بورڈ آپریشنل کارکردگی، ریونیو ریکوری ،وسائل کے بہتر استعمال پر خصوصی توجہ دے،گیس چوری ،نقصانات میں کمی ایس ایس جی سی ایل کی مالی پائیداری کےلئے ناگزیر ہے، بلوچستان میں گیس فراہمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔
علی پرویز ملک نے کہاایک سال سے گیس قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ،گیس سرکلر ڈیٹ میں اضافے کو تقریباً روکدیا گیا، حکومت عالمی بینک کے تعاون سے گیس سیکٹر میں جامع اصلاحات پر بھی کام کر رہی ہے،تمام صارفین کےلئے منصفانہ و یکساں گیس قیمت کی جانب مرحلہ وار منتقلی ضروری ہے، کمزور طبقات کو ٹارگٹڈ سماجی تحفظ کے پروگرامز کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔
گیس سبسڈی نظام پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک


















