راولپنڈی:(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا اور پیداواری صلاحیتوں ،برآمدی امکانات کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف کے آپریشنز ، پیداواری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی،سید عاصم منیر نے ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور صنعت کے فروغ میں پی او ایف کے کردار کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پی او ایف کے 2نئے صنعتی پلانٹس کا رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع کرنے کا امکان ہے، دورے کے دوران دفاعی پیداوار میں خود انحصاری، مقامی تیاری ،تکنیکی جدت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل کا پی او ایف واہ کا دورہ،عسکری سازوسامان کے تجربات کا مشاہدہ


















