آئی ایم ایف حکومت بچا سکتا ہے، ملک نہیں،خالد مقبول صدیقی


ڈیلس :(مشرق نیوز)وفاقی وزیر ورہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے پاکستان میں آبادی کےساتھ نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا سندھو دیش کا نعرہ غداری نہیں، سندھ میں نیا صوبہ بنانے کو غداری کہا جاتا ہے، پاکستان میں لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں،کراچی قومی و صوبائی معیشت میں سب سے بڑا حصہ دیتا ہے، کراچی کے وسائل پر کراچی کا اختیار نہ ہونے کے برابر ہے، آئی ایم ایف حکومت بچا سکتا ہے، ملک نہیں، 18ویںترمیم نے اختیارات وفاق سے صوبوں تک پہنچائے عوام تک نہیں، پاکستان طاقت نہیں، انصاف سے قائم رہ سکتا ہے۔