لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے دورہ چین کے دوران چین کی معروف کمپنی علی بابا کلاوئیڈ کے اعلی سطح وفد سے ملاقات کی،علی بابا کلاوئیڈ گروپ نے پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی کیا،پنجاب میں آرٹیفیشنل انٹیلی جنس بیسڈ گورننس کو سراہا،پبلک سروسز کےلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سٹرٹیجک پارٹنر شپ پر غور کیاگیا۔
مریم نوازنے کہاپنجاب میں گورننس نظام کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مربوط کیا جا رہاہے ،دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں ،پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ،سرکاری سکولوں کے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پڑھانے کا خیال بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت آئی ٹی ٹیکنالوجی کےلئے چینی تعاون کا خیر مقدم کریں گے ۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں مریضوں کےلئے اے آئی پاورڈ سیکنر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،معروف چینی کمپنی علی بابا ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں بریفنگ دی گئی، اے آئی پاورڈملٹی ڈیزیز سیکنگ سلو شن نام کنٹراسٹ سی ٹی سے 2منٹ میں 10بیماریوں کی تشخیص ممکن ہوسکے گی، اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر نظام روایتی تشخیصی طریقوں کے ساتھ معاون ٹیکنالوجی کے طور پر کام کرےگا۔
مریم نواز نے علی بابا ایگزیکٹوز میٹنگ میں اے آئی پاورڈ سکینر میں اظہار دلچسپی کیا اور تفصیلی بریفنگ لی،ہیلتھ حکام کو اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری کا حکم دےدیا۔
چینی کمپنی کاآئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی ،تعاون کا خیر مقدم کریں گے،مریم نواز


















