لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے عالمی شہرت یافتہ گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز مکمل کرلئے۔رپورٹ کے مطابق ’پسوڑی‘ پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا میوزک ویڈیو بن گیا ہے جس نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
اس کامیابی کے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دونوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سنگ میل پر خوشی کا اظہار کیا۔
’پسوڑی‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا
















