امریکی ایوان نمائندگان میں ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ٹرمپ کو بڑا دھچکا، امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کےخلاف جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور ،ایران جنگ ختم اور امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا گیا۔

تیسری مرتبہ ہے صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی گئی ، ڈیموکریٹس کےساتھ بعض ریپبلکن اراکین نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا،ووٹنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل ہوئی ، ڈیموکریٹ نے قرارداد کوجنگ کے خاتمے کی اہم ترین کوشش قرار دےدیا،قرارداد عملی طور پر نافذ ہونے کیلئے سینٹ کے مرحلے سمیت مزید آئینی و قانونی مراحل درکار ہوں گے۔