اسلام آباد معاہدے پر واپسی کیلئے کوششیں،امریکہ وعدے پورے کرے،ایران

تہران: (مشرق نیوز)ایران نے کہاہے مسائل کے حل اور اسلام آباد معاہدے پرواپسی کےلئے کوششیں اور بین الاقوامی سفارتی ثالثی جاری ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت داخلہ علی زینی وند نے نیوز بریفنگ میں کہا مطالبہ ہے دوسرا فریق معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر قائم رہے اور پاسداری کرے،سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے منظور شدہ معاہدہ ایران کاباضابطہ فیصلہ تصور کیا جاتا ،جنگ کے بعد کے پروگرامز میں تباہ شدہ شہری بنیادی ڈھانچے کی بحالی ترجیح ہے۔

ادھر پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر کرمی نے کہا ایران دشمن کی کسی بھی ممکنہ غلطی کا طاقت سے جواب دینے کےلئے 100 فیصد تیار ہے، کسی بھی غلطی یا جارحانہ اقدام کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کی صلاحیت و تیاری رکھتے ہیں۔