واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ایران کے معاملے پرجلد بڑا فیصلہ کرونگا،زیر غور آپشنز میں ایران کو مکمل تباہ ، معاشی طور پر کمزور اورمعاہدہ کرنا بھی شامل ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہاجنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے غالباً تیار ہوں گا، ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا،امریکہ حوثیوں کےساتھ مسلسل رابطے میں ہے، حوثی امریکہ سے لڑائی نہ کرنے پر رضامند ہیں۔
دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کےلئے اے آئی فورس بنانے کا اعلان کردیا،نئے سربراہ کی تقرری بھی جلد متوقع ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا حکومت مصنوعی ذہانت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی،امریکہ کوشعبے میں تیز رفتار ترقی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔
ایران کو مکمل تباہ کرنے سمیت متعدد آپشنز زیر غور ہیں،جلد بڑا فیصلہ کرونگا،ٹرمپ



















