راولپنڈی ،اسلام آباد،خاران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) ہنگو میں آپریشن،8 خارجی ہلاک ،6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں سکیورٹی فورسز ،خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، موثر کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،اپنے دستوں کی قیادت فرنٹ سے کرنےوالے 2بہادر افسروں،4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 23 سالہ کیپٹن ابوزر فاروق، ساکن ضلع گوجرانوالہ، 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر ساکن ضلع چکوال شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں افسروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کےخلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
ہنگو میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 8 خارجی جہنم واصل ، افسروں سمیت 6 جوان شہید



















