الحرمین و شریفین کی حفاظت سعادت،مکہ معاہدہ امن کی جانب اہم قدم ہے،مریم نواز


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسانوں کیلئے تاریخی خدمات کے ثمرات ،صوبے کی تاریخ میں 20 سال میں کسانوں کےلئے 10 ہزار ٹریکٹر ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے اڑھائی سالہ دور میں 35 ہزار ٹریکٹرزتقسیم ،پچھلے 20 سال میں ایگریکلچر میکانائزیشن پر 3 ارب ،مریم نوازنے اڑھائی سال میں 20 ارب ایگری کلچر میکانائزیشن پر صرف کیے،پہلی مرتبہ 90 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوا ،100 ہارس پاور ٹریکٹرز کی سمبلنگ شروع ہوچکی ،سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیزفور کی قرعہ اندازی ،گرین ٹریکٹر فیز فائیو ایپلی کیشن پورٹل کی لانچنگ بھی کی گئی۔

پنجاب میں سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کاباقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل بیلٹنگ کرکے کیا،مریم نواز نے بٹن دبا کرگرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی،ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں گرین ٹریکٹر سکیم فیز فور میں پہلا ٹریکٹر اٹک کے مسعود خان ولد لال خان کا نکلا،وزیراعلیٰ نے گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فائیو کےلئے ایپلی کیشن پورٹل بھی لانچ کیا،قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباددی ،نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں بتایاگیا رواں مالی سال کاشتکاروں کو 2 فیزمیں 19,500 گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے،گرین ٹریکٹر فیز فور میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹرز دیئے جائیں گے، سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم میں 50 سے 65 ہارس پاور پر ساڑھے 7لاکھ روپے حکومت پنجاب سبسڈی دے گی، گرین ٹریکٹرفیز فائیو میں 75 سے 125 ہارس پاور کے 9,500 ہائی پاور ٹریکٹرزپر10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی،ہر ضلع میں ٹریکٹر کا کوٹہ کاشت کردہ اراضی کے تناسب سے مقرر کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گرین ٹریکٹر سکیم میں دیئے جانے والے ٹریکٹرز کا معائنہ،مقامی طور پر تیار کردہ 90ہارس پاور اور مقامی طور پرسمبل شدہ100ہارس پاور کے ٹریکٹردیکھ کر اظہار اطمینان کیا۔

دریں اثنا اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا الحرمین و شریفین کی حفاظت سعادت،مکہ معاہدہ امن کی جانب اہم قدم ہے، ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت ،دانشمندی سے سعودی عرب کا دنیا میں بلند مقام ، دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد، خلوص کی بنیاد پر قائم ہیں۔

علاوہ ازیں مریم نواز سے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگرنے ملاقات کی،ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ٹمبرمارکیٹ سے راوی پل کی طرف پٹرولنگ کے دوران ملنے والا لاوارث بیگ بھاری نقدی سمیت مالک تک پہنچایا،مریم نواز نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کوشاباش دیتے ہوئے کہاہر پاکستانی ایمانداری اور دیانتداری کا رویہ اپنا لے تو ملک بہت آگے جائے گا۔