ساہیوال (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے زیر اہتمام ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے آڈیٹوریم میں انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل تھے جبکہ چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز نے تقریب کی صدارت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔ ریسرچ اینڈ کوارڈینیشن آفیسر/پبلک ریلیشنز آفیسر حامد یاسین تقریب کے کوارڈینیٹر تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل زبیر چیمہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال کیمپس احمر ذوالفقار، ساہیوال یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رفیق، پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر ممتاز احمد وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے ناصر، سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ مس شازیہ بانو، سی ای او ایجوکیشن ساہیوال محمد خالد عالم سمیت سرکاری افسران مختلف سکولز و کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین اور بورڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام گروپس کے اول، دوم اور سوم پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد، طلائی، نقدی اور کانسی کے تمغے اور انعامی رقوم کے چیکس تقسیم کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دو طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں لیپ ٹاپ بھی بطور انعام فراہم کئے گئے۔ شرکا نے کامیاب طلبہ و طالبات کی نمایاں کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز قوم کا قیمتی سرمایہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کامیاب طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت نظم و ضبط اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملکوں قوم کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں اور اعلی اخلاقی اقدار کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ تمام پوزیشن ہولڈرز کو اپنے دفتر بلا کر انہیں انعامات دیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے خطاب میں کہا کہ محنت لگن ایمانداری ہی کامیابی کا زینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں کا اعتراف بورڈ کی اہم ذمہ داری ہے اور ایسے پروگرام نوجوان نسل میں مثبت مسابقت، محنت اور علمی رجحان کو فروغ دیتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز نے اپنے خطاب میں تمام پوزیشن ہولڈرز والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال شفاف منصفانہ اور معیاری امتحانی نظام کے فروخت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سوشل سروسز کے طور پر حاصل کی جاتی ہے تو اسے پورے معاشرے کیلئے فلاح و بہبود کفلئے بروئے کار لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی آج کی کامیابی ان کی محنت اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعا¶ں کا نتیجہ ہے۔ تمام طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ اسی طرح محنت کریں تاکہ کامیابی و کامرانی ان کا مقدر بنے۔ انہوں نے تقریب کی کامیاب تنظیم پر تمام متعلقہ اداروں اور بورڈ افسران و ملازمین کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے نتائج کی تیاری میں دیانتداری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز کے ہمراہ یادگاری فوٹو بھی بنوایا۔
ذہین طلبہ قوم کا قیمتی سرمایہ، روشن مستقبل ہیں: کمشنر ساہیوال


















