مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، نہیں چھوڑا جائے گا، مریم نواز


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف رسول اور رسول میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا۔ یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے طا لبات کے ساتھ ملکر کیک کاٹا اورطالبات کے ساتھ سیلفی بنو انے کیساتھگلے لگا لیا ۔وزیراعلیٰ نے طلبہ کے ساتھ ملکر قومی ترانہ پیش کیا۔''اگر پوچھے کوئی، ہمارا شجرہ پاکستان '' طلبہ نے ترانے پیش کرکے سماں باندھ دیا۔سی ایم سکالر شپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔''کسی بیٹی کی آنکھ میں انسو نہیں دیکھ سکتی'' وزیراعلی مریم نواز نے تقریب کے دوران بچی کو گلے لگا لیا۔پولیو سے متاثرہ طالبہ میمونہ نے اپنی بات پیش کی وزیراعلیٰ خود آکر پیار کیا۔تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاو الدین میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ ڈر ڈر کر حکومت نہیں ہوتی، اصول ایک اور سیدھا رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بائیک سوار خاتون پر تشدد کے واقعے میں بچی سے کہا کہ جتنے تھپڑ اس شخص نے تمہیں مارے، اتنے ہی تم مارو، پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعے پر بھی یہی موقف اپنایا تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا ظالم کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،کسی غریب کی عزت پر سمجھوتا قبول نہیں، جرائم کرنے والے اگلے ہی دن ضمانت لے آتے ہیں، ضرورت پڑی تو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملوں گی۔

وزیراعلیٰ نے طالبات کو الیکٹرک بائیک اور اسکوٹیز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا بس نہیں چلتا چاند ستارے لاکر آپ کو دے دوں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے طلبہ میں لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں بتایا۔منڈی بہاوالدین میں سرکاری یونیورسٹی کے 50طلبہ پرائیویٹ اورفیڈرل یونیورسٹی کے 38طلبہ کو ہونہار سکالر شپ مل گئے۔ضلع منڈی بہاوالدین کے میڈیکل کالج کے 15اورکالجز کے 368طلبہ کے لئے سی ایم پنجاب ہونہار سکالر شپ دیئے گئے۔سی ایم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت منڈی بہاوالدین اورگجرات کے 5531طلبہ کو لیپ ٹاپ مل گئے۔یونیورسٹی آف گجرات کے 1055،یونیورسٹی آف چناب کے 51اور18کالجز کے 610طلبہ کو ہونہار سکالر شپ مل گئے۔ یونیورسٹی آف گجرات کے 2406طلبہ،یونیورسٹی آف رسول کے 521طلبہ کو سی ایم لیپ ٹاپ ملے۔ یونیورسٹی آف چناب کے 173،مقبریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 87،ائیر یونیورسٹی کھاریاں کیمپس کے 80طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔نوازشریف میڈیکل کالج کے 39،21کالجزکے 2021اورنرسنگ کالج کی 204طالبات کو لیپ ٹاپ مل گئے۔پنجاب میں 70مختلف ڈسپلن/مضامین کے طلبہ کو سال رواں میں 50ہزار سکالر شپ جبکہ دوسرے صوبوں کے طلبہ کے لئے 5069سکالر شپ دئیے گئے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز کو کنگ چوک منڈی بہاوالدین آمدپر گجرات سرگودھا روڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ضلع منڈی بہاوالدین میں واقع 27.90کلومیٹر دوروریہ سڑک بنائی جائے گی۔سڑک کے اطراف میں پختہ کنارے بھی بنائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے منڈی بہاوالدین صدر بازارکی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور اولڈغلہ منڈی کی بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔ وزیراعلی نے چیلیاں والا میں 1849کی جنگ کی یادگار کا دورہ بھی کیا۔