مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے آئینی عدالت میں سٹاپ واچ نصب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کا مقدمات کے جلد فیصلوں کےلئے بڑااقدام،کمرہ عدالت میں سٹاپ واچ لگوا دی۔

جسٹس امین الدین خان نے کہاہر وکیل کو دلائل دینے کےلئے صرف 10 منٹ کا وقت دیا جائے گا،مقررہ 10 منٹ مکمل ہوتے ہی کمرہ عدالت میں نصب سٹاپ واچ بیپ بجانا شروع کردیتی ہے،وقت کے تعین سے مقدمات کے جلد فیصلوں میں مدد ملے گی۔