پاکستان کا دہشتگردی ،دراندازی ،فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج، افغان طالبان کو ڈی مارش

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان کا فضائی حدود کی خلاف ورزی،حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر افغانستان سے شدید احتجاج ،ڈی مارش حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ڈی مارش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالے کیا ،افغان سرزمین سے دہشتگردی کے حالیہ واقعات، سرحدی دراندازی ،فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان نے افغان حکام پر واضح کیا ملکی حدود میں دہشتگردی کے واقعات ،سرحدی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائےگا،افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے سے روکے اور دہشت گرد عناصر کےخلاف موثر کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے دہشتگردی ،سرحدی صورتحال پر شدید احتجاج ریکارڈ کرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاحالیہ ڈی مارش کے ذریعے دہشتگرد حملوں اور سرحدی واقعات پر پاکستان کے تحفظات افغان حکام تک پہنچائے گئے ،افغانستان سے پاکستان کےخلاف کارروائیوں کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کردیا۔