اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ،حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے ،غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کواصلاحات کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کیا گیا دیگر ریگولیٹری اداروں میں بھی اصلاحات لائی جائیں،ریگولیٹری رجسٹری تشکیل دی جائے تاکہ ملک میں موجود تمام ریگولیٹری تقاضوں ،قواعد و ضوابط کو جامع نظام کے تحت مرتب کیا جا سکے،کاروبار میں آسانی کےلئے آسان کاروبار ایکٹ کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے تاکہ تمام صوبوں میں ریگولیٹری نظام میں ہم آہنگی پیدا ہو اور کاروباری افراد کو یکساں سہولیات میسر آئیں۔
دریں اثناوزیراعظم نے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری قومی غذائی تحفظ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،70ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد کسانوں کی خوشحالی ،معیشت کےلئے اہم پیش رفت ،پاکستانی زرعی اجناس کےلئے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے،مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم



















