فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت،بھارتی ناظم الامورکی طلبی،شدید احتجاج


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت،بھارتی ناظم الامورکی طلبی،پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دفتر خارجہ نے شہید ہونےوالے شہریوں کو درانداز قرار دینے کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ بلاجواز ،واقعہ بنیادی انسانی حقوق اور حق زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارت تحقیقاتی نتائج اور ذمے داروں کےخلاف کارروائی سے آگاہ،بنیادی انسانی حقوق ،بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے ،سرحدی معاملات میں زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ ،واقعات کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کرے۔