تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے دشمن کیخلاف طویل جنگ جاری رکھنے کیلئے اسلحہ کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے کہا ملک میں اسلحہ تیار کرنے کی صلاحیت طویل و مسلسل جنگ کی ضروریات پوری کرنے کےلئے کافی ،تنازع کے دوران اسلحہ کی پیداوار جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اڑھائی گنا بڑھ گئی،فوجی سازوسامان کی پیداوار ایک دن کےلئے بھی نہیں رکی،جنگ کے دوران تقریباً 9 ہزار کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر فوجی سازوسامان کی تیاری میں حصہ لیا۔
دشمن کیخلاف طویل جنگ کیلئے اسلحہ کی وافر صلاحیت موجود ہے، ایران



















