خیبر پختونخوا کا نظام ری سیٹ،عوام کو یوم نجات مبارک، اختیار ولی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے خیبر پختونخوا کے نظام کو مکمل طور پر ری سیٹ کر دیا ،صوبے کے عوام کو پی ٹی آئی کے دور اقتدار سے چھٹکارے پر یومِ نجات مبارک ہو، صوبے میں دہشتگردی ،گورنر راج ،ایمرجنسی کا نفاذ امن و امان ،بقا کےلئے ناگزیر تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا وفاق کی جانب سے ضم اضلاع کی ترقی کےلئے دئیے گئے خطیر فنڈز ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کی بجائے سیاسی انتشار ،دھرنوں کی نذر کر دئیے گئے، ریاست نے حتمی فیصلے کر لیے ،قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انتشار پسند عناصر کےلئے یہی بہتر ہے سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں۔