پی ٹی آئی میں دراڑیں،اختلافات شدید، ایک دوسرے پر الزامات ،دھمکیاں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی میں دراڑیں، سینئر رہنماوں کے ایک دوسرے پر الزامات ،دھمکیاں بھی دیں۔

سلمان اکرم راجہ نے 67 ایم پی ایز پر نیا وزیراعلیٰ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پرغیر جمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے، کسی بھی سازشی بیانیے پر یقین نہ کیا جائے،جنید اکبر کے بعد علی اصغر قائم مقام صوبائی صدر ہیں، وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔

الزامات پر علی امین گنڈاپورنے ردعمل دیتے ہوئے کہاپارٹی کسی کی ملکیت نہیں، فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں،کسی کے اوپر سانپ کے الزام لگانا سلمان اکرم کا اختیار نہیں۔

دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی سے روک دیا،بیرسٹر گوہر نے کہامیری علی امین گنڈا پور، شیخ وقاص اکرم، علی اصغر خان ، سلمان اکرم راجہ سے بات ہوئی ، پوری پارٹی ،ایم پی ایز متحد ہیں، کبھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی نہ کریں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تھے، ہیں اور رہیں گے۔