ایران پر نئے حملے شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:( بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران پر نئے حملے شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، حملے شاید کل ہی شروع کر دیں،تہران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران اب بھی معاہدہ کرکے مزید فوجی کارروائی سے بچ سکتا ہے،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن مسئلہ ہے کیا پاسداری کرےگا؟۔

صحافی نے سوال پوچھا کیا ایران پر دوبارہ حملے کا فیصلہ ہو چکا،ٹرمپ نے ممکنہ حملے کے فیصلے کا جواب دینے پر گریز کرتے ہوئے کہا اگر فیصلہ کر چکا ہوں تو کیا میں آپ کو بتاوں گاحملہ کرنے جا رہا ہوں؟،مقصد ایران کو مستقل طور پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے، بی ٹو بمبار طیاروں سے کی جانےوالی کارروائی دیر پا نتائج کیلئے کافی نہیں تھی، ممکن ہے ایران معاہدہ کرلے یا شاید مجھے مکمل ختم کرنا پڑے،ایران معاہدہ کرے یا نہ کرے،جیت امریکہ کی ہوگی۔

ادھر امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا امریکہ ،اسرائیل انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کےخلاف بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں،ٹرمپ کے بیانات سے ظاہر ہوتا مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، ٹرمپ نے کہا تھا مشرق وسطیٰ کی جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائےگی لیکن اب جنگ کے مزید شدت اختیار کرنے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔