سہ فریقی سیریز،قومی بیٹنگ فلاپ،سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرادیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)3ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،پاکستان ٹیم 25.3 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی،سری لنکا کی جانب سے مدوشنکا نے34 رنزکے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے 111 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا،مندو مینڈس 62 رنزبنا کر ناٹ آوٹ رہے۔