سلامتی کونسل ،پاکستان نے ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت کردی


نیویارک: (بیورورپورٹ)پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے جامع، جمہوری اور منصفانہ اصلاحات پر زور دیا۔

مستقل مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا نئے مستقل اراکین کی شمولیت ،ویٹو کے استحقاق میں توسیع کی مخالفت کرتے ہیں، ویٹو پاور میں توسیع سے سلامتی کونسل میں عدم مساوات مزید گہری ہو گی۔

گل قیصر سروانی نے کہا پاکستان ویٹو پاور کے خاتمے یا استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا حامی ، ویٹو پاور کا ناجائز استعمال اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے،سلامتی کونسل میں منتخب اراکین کی تعداد، نمائندگی اور کردار بڑھایا جائے،اصلاحات سب کےلئے ہونی چاہئیں ۔