گلوکارہ حمیرا ارشد دمام، ریاض اور جدہ میں فن کا مظاہرہ کریں گی

ریاض (مشرق نیوز) معروف پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئی ہیں جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں ان سمیت ذیشان روکھڑی اور دیگر پاکستانی فنکاروں کے میوزیکل پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ دمام آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محبت انہیں سعودی عرب کھینچ لائی ہے۔ ب

بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن سے گہری محبت اور وابستگی رکھتے ہیں۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، اسلئے سب کو چاہئے کہ اپنے اچھے کردار اور روئیے سے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔

پاکبان کے زیر اہتمام دمام، ریاض اور جدہ میں منعقد ہونے والے ثقافتی و موسیقی کے پروگراموں میں پاکستانی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔