لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ،سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،مریم نواز نے اگلے 3سال تک مجموعی طورپر10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر کر دیا۔
پنجاب میں پہلا مارڈرن”ویڈ ورکنگ سنٹر آف ایکسی لینس“ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا،ٹیکنیکل ٹریننگ،امتحانات کی ڈیجیٹلائزیشن، آن لائن رجسٹریشن پورٹل، ڈیجیٹل امتحانی پرچے ،کیو آر کوڈ بھی ہوگا،ڈیجیٹل ایگزامینیشن سسٹم سے 2سے 6لاکھ امیدوارامتحانات دے سکیں گے،اجلاس میں ایگریکلچر،ہیوی مشینری آپریٹر سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرانے کی منظوری دی گئی، الیکٹریکل،وہیکل اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے،پہلی مرتبہ سی ایم لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت 13 زبانوں کے کورسز کرائے جائیں گے،پنجاب کی پہلی کلینگ اینڈ کلینر اکیڈمی قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی، پی سی سی اے کے تحت کلینگ سپورٹ، ہیلتھ کیئر، ہاسپٹلٹی، ڈومیسٹک ہیلپ و دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی،پنجاب کے ٹیکنکل کالج سے تربیت یافتہ الیکٹریشن نے 48 ورلڈ سکل شنگھائی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا پنجاب میں 4لاکھ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ مکمل ہوگئی ،45 فیصد سے زائد نوجوان برسرروزگارہوگئے، بیشتر نے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح دی، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹریننگ مکمل کرنے والے پونے 2لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار مل گیا۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ راج سے آزادی ،پاکستان سے الحاق کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پردلی مبارکباد دیتے ہوئے کہایکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی تاریخ کا اہم ،یادگار دن ،عوام نے آزادی کےلئے قابل تحسین قربانیاں پیش کیں ،گلگت کے عوام کی بہادری، عزم، حوصلے اور آزادی کی جدوجہد کی علامت ،قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہوں،گلگت بلتستان پاکستان کا قیمتی حصہ،قومی یکجہتی کی خوبصورت علامت ہے،ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود مشترکہ ذمہ داری ہے۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے ون ڈے ٹرائی اینگلولر سیریز کا فائنل جیتنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہاٹیم پاکستان نے چیمپئنز کی طرح بہترین کھیل پیش کرکے دل جیت لئے۔
پنجاب میں3سال تک 10لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر


















