اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جعلی فلو ویکسین کی مارکیٹوں میں سپلائی ، ڈریپ نے انفلو ویک ٹیٹرا ا،ویکسی گرپ ٹیٹرا نامی فلو ویکسین کے جعلی بیچز کی نشاندہی کرتے ہوئے ملک بھر میں پروڈکٹ الرٹس جاری کر دئیے۔
ڈریپ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں ایبٹ فارما ،سنوفی ونتھراپ کی تیار کردہ فلو ویکسین کے نام سے جعلی مصنوعات مارکیٹ میں سپلائی کی گئیں،استعمال انسانی صحت کےلئے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،شہریوں کو ہدایت کی گئی مشتبہ ویکسین استعمال نہ کریں اور جعلی ویکسین کے ممکنہ منفی اثرات کی اطلاع نیشنل فارماکوویجیلنس سینٹر کو دیں۔
اتھارٹی نے تمام صوبوں کو جعلی ویکسین کی خرید و فروخت ، سپلائی روکنے کےلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی ڈرگ کنٹرول حکام اور فیلڈ فورس کو متعلقہ جعلی بیچز فوری طور پر مارکیٹ سے ضبط کرنے کا حکم دےدیا۔
جعلی فلو ویکسین کی مارکیٹوں میں سپلائی ، ڈریپ نے الرٹ جاری کردیا


















