لاہور ،سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا


لاہور:( کرائم رپورٹر)کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا۔

پولیس کے مطابق ہفتہ ،اتوار کی شب 12بج کر 30منٹ پر پیش آیا ،سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا، سرویلنس ڈرون جلو موڑ کی طرف سے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی جانب آیا۔

حکام نے کہا جدید ساختہ سرویلنس ڈرون ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرانے کے بعد نیچے آگرا،ڈرون کی مدد سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی جاری تھی،سکیورٹی ٹیم نے سرویلنس ڈرون قبضے میں لے لیا ،ڈرون کےساتھ منسلک کیمروں اور بیٹری کی لائٹس آپریشنل تھیں،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈرون کے معائنے کے بعد کلیئرنس دی،پولیس کے مطابق ڈرون دہشتگردی کی نیت سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز بھیجاگیا،سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی نے تھانہ ہربنس پورہ میں کارروائی کےلئے درخواست جمع کرادی ۔