اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مقدمے سے بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی کا فیصلہ کالعدم ،آئینی عدالت نے قرار دیا محض ایف آئی آر کا اندراج سرکاری ملازمت سے محرومی کا جواز نہیں،چیف جسٹس امین الدین خان نے سرکاری بھرتیوں کےلئے 6 اہم آئینی اصول بھی طے کردئیے۔
آئینی عدالت نے مقدمے سے بریت کے باوجود سرکاری ملازمت سے محرومی کا پولیس اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہامحض ایف آئی آر کا اندراج کسی امیدوار کی نااہلی کا جواز نہیں بن سکتا،ایف آئی آر جرم کا ثبوت نہیں،ڈی جی خان پولیس کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کو بھی ٹھوس وجوہات کے بغیر نظرانداز کرنا غیر قانونی ہے،امیدوار کی نااہلی مستند شواہد پر مبنی ہونی چاہیے، عدالتی بریت کا احترام لازم ،منفی کریکٹر رپورٹ قیاس آرائی پر نہیں بنائی جا سکتی۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا زیر سماعت مقدمات کا ذکر قانونی حیثیت تک محدود ہوگا ،کسی امیدوار کو سماعت کا موقع دئیے بغیر بھرتی سے خارج نہیں کیا جا سکے گا۔
ایف آئی آر سرکاری ملازمت سے نااہلی کی بنیاد نہیں،آئینی عدالت
















