الحمرا کمیٹی ،ویٹنگ روم اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفس کی تزئین و آرائش مکمل


لاہور: (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے ثقافتی اداروں کی بہتری کے ویژن کے تحت لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں تزئین و آرائش کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں الحمرا کمیٹی روم، کمیٹی روم کے ویٹنگ روم اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفس کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی

سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نواز گوندل کے ہمراہ تزئین و آرائش کے بعد مکمل ہونے والے ان انتظامی حصوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کو الحمرا کمیٹی روم، ویٹنگ روم اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفس کا دورہ کرایا گیا اور مکمل کیے گئے کام کا معائنہ بھی کرایا گیا۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب نے الحمرا میں جاری بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا،خوشی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔